5 جولائی 2017 - 12:46
جنرل جعفری:  ہماری مضبوط پوزیشن سے آج وطن عزیز میں ناقابل تسخیر سیکورٹی موجود ہے

ایران امت مسلمہ کی وحدت اور علاقائی اقوام کے مفادات کے تناظر میں خطے میں باہمی امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی امن کی خواہاں ہے مگر امن کی صورتحال اس وقت پائیدار رہے گی جب دشمن ہمارے خلاف جنگ کرنے کی غلطی سے باز رہے.

خطے کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جنرل جعفری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ کی وحدت اور علاقائی اقوام کے مفادات کے تناظر میں خطے میں باہمی امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں کے پاس اس بات کا اعتراف کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے کہ یہ کامیابی ایران کی کوششوں کی مرہون منت ہے اوراسے ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے ایران کی علاقائی طاقت کو ایرانی عوام کے لئے مثالی سرمایہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں ہماری مضبوط پوزیشن سے آج وطن عزیز میں ناقابل تسخیر سیکورٹی موجود ہے.

.......

/169